جنوبی ایشیاء میں بھارت اور برما انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں‘مسلم ملکوں کا اتحاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما سیف اﷲ خالدکا افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما سیف اﷲ خالد نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں بھارت اور برما انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ روہنگیا اور کشمیری مسلمانوں پر دردناک مظالم کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔ مسلم ملکوں کا اتحاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ کارکنان دعوت و خدمت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کے لیے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سعید آباد بلدیہ کے مقامی لان میں افطار ڈنر سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مفسر قرآن سیف اﷲ خالد نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسے موقع پر آیا ہے کہ پوری امت مسلمہ سخت آزمائشوں سے دوچار ہے۔

اسلام دشمن قوتیں چاروں اطراف سے مسلمانوں کا گھیراؤ کر رہی ہیں۔ ان حالات میں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ بیرونی سازشوں کے مقابلہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔ مسلمانوں کے آپس کے لڑائی جھگڑوں اور قتل و غارت گری سے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں نے فائدے اٹھائے اور مسلم ملکوں و معاشروں میں ان کی مداخلت کے راستے ہموار ہوئے ہیں۔ ان حالات میں قرآن و سنت سے رہنمائی لے کر اپنے عقیدے و ایمان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :