Live Updates

پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کا یونیورسٹی آف جون کوپنگ کا دورہ،طلبہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات دیکھے،یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیمی و تدریسی معیار کی تعریف

پنجاب سمیت پاکستان بھر کے ہونہار طلباء و طالبات کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے تعلیمی وژن کو سراہتے ہیں‘ یونیورسٹی حکام

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پریورپ کی معروف تعلیمی درسگاہوں کا مطالعاتی دورہ کرنے والے پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے وفدنے اگلے مرحلے میں سویڈن کی نجی شعبے کی مشہور یونیورسٹی آف جون کوپنگ کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف جون کوپنگ کو تعلیم کے فروغ اور اعلیٰ تدریسی معیار کی وجہ سے دنیابھر میں پرائیویٹ سیکٹر میں بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے انتظامی امور کے انچارج نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، لائبریری،سائنس لیب اور ریسرچ سیکشن کا معائنہ کروایا۔اس موقع پر یونیورسٹی حکام نے طلباء و طالبات کویہاں پڑھائے جانے والے مختلف مضامین باریتفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پنجاب سمیت پاکستان بھرکے ہونہارطلباء و طالبات کو یورپی درسگاہوں کے مطالعاتی دورے پربھیجنے کے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیم دوست اقدام اور وژن کوبے حدسراہا۔پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے مطالعاتی دورے کے موقع پریونیورسٹی کی طرف سے فراہم کی جانے والی تعلیمی و تدریسی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات