Live Updates

فردوس عاشق اعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا قوی امکان

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا قوی امکان۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اس وقت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ر یحام خان، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی طرف سے دونوں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور حنا ربای کھر کر گرین سگنل مل چکے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ قوی امکان ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان عیدالفطر کے بعد پیپلز پارٹی کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گی۔ عید الفطر کے بعد پیپلز پارٹی اپنی دو سابق وفاقی وزیروں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور حنا ربانی کھر سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی قیادت سے استعفیٰ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دے چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات