امریکہ اور پاکستان آزادی جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف کا امریکی صدر اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکبادی کا پیغام

ہفتہ 4 جولائی 2015 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی صدر اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان آزادی جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو عوام کیلئے مزید مستحکم کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کی یوم آزادی پر صدر باراک اوبامہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری اور تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں ، دونوں ملک آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات عوام کیلئے مزید مستحکم کریں گے ، وزیراعظم نواز شریف نے امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔