یہ تاثر درست نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا : وزارت داخلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 18:56

یہ تاثر درست نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا : وزارت ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ تاثر دینادرست نہیں ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر ایک ٹکے کا کام نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے موَقف اختیار کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ نیکشن ایکشن پلان پر وفاق اور صوبے مل کر کام رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہی ملک میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے اور اس کا اعتراف متعدد بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :