کراچی پولیس کاشہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اینٹی موبائل فون کرائم سیل قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) کراچی پولیس نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اینٹی موبائل فون کرائم سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ موبائل فونز چھیننے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے کراچی میں الگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سیل کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے پولیس ہوں گے ۔اینٹی موبائل کرائم سیل شہر میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :