آمرانہ قوتیں ملک کو کھوکلاہ کررہی ہیں : بلاول بھٹو زرداری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 18:49

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آمرانہ قوتیں ملک کو کھوکھلاہ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماوَں سے ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آمرانہ قوتیں ملک کو کھوکلاہ کررہی ہیں، آمر ضیاالحق کا بویا ہوا بیج اب درخٹ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایک دن ہمیشہ سیاہ دن رہے گا۔ اس دن عوام کی امیدوں کا قتل کیا گیا۔ بلاول بھٹو کا مزی کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماوَں اور کارکنوں کے تحفضات دور کیے جائیں، وہ جلد ہی ہنجاب کا دورہ کریں گے۔