سینیٹر سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت مقرر

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے ۔ امید ہے سراج الحق دو ہفتے کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ 5 جولائی کو اپنی رہائش گاہ پر سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے ۔ ۔ انہوں نے عمرہ پر روانگی سے قبل اپنے پیغام میں کہاہے کہ نوجوا ن رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ وقت مساجد میں گزاریں ۔ ممکن ہو تو آخری عشرے کا اعتکاف کریں ۔ اعتکاف میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی اور عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعائیں کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانا عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔