پنجاب میں انتقامی سیاسی کارروائیاں بند کی جائیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آصف زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتقامی سیاسی کارروائیاں بند کی جائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بلاول بھٹو نے آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا اور آصف زرداری نے انہیں پنجاب میں تنظیم نو اور پنجاب کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا، جس پر بلاول نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی سیاسی کارروائیاں بند کی جائیں۔