الطاف حسین برطانیہ میں "را" کے مہمان ہیں : بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے سابق سربراہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2015 18:26

الطاف حسین برطانیہ میں "را" کے مہمان ہیں : بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جولائی 2015 ء) بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے سابق سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ الطاف حسین برطانیہ میں "را" کے مہمان ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے سابق سربراہ اے سی دلت نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں "را" کے مہمان ہیں تاہم "را" کو چھوڑے 11 سال ہوگئے اس لیے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے حوالے سے وہ زیادہ بات نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 سے پوچھا جائے کیونکہ وہ اس ساری صورتحال سے آگاہ تھے۔ اے سی دلت نے مزید انکشاف کیا ہے کہ کشمیری مجاہدین کو خریدنے کیلئے بھی بھارت کی جانب سےپیسے کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان کے حامی مجاہدین کی باقائدہ فنڈنگ کی جاتی رہی ہے کیونکہ کسی کو مارنے سے بہتر ہے کہ اسے خرید کر اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جائے۔ اپنے مقاصد کے حصول کیلئےپیسے کا ستعمال دنیا بھر میں ہوتا ہے۔