بلدیاتی انتخابات، عوامی حمایت کیلئے پنجاب حکومت کا صوبے بھر کی میونسپل کمیٹیوں کو متحرک کر نے کا فیصلہ

راولپنڈی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 70 کروڑ 40لاکھ روپے مختص ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شہر کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہدایت پر خرچ کرے گی

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت نے آئندہ ستمبر میں ممکنہ طور پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے صوبے بھر کی میونسپل کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں راولپنڈی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 70 کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے جن کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن شہر کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ہدایت پر خرچ کرے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے ملحقہ شہر راولپنڈی میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان تحریک انصاف ، چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے گزشتہ کئی سال سے تاخیر کا شکار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور نئے منصوبوں کے قیام کے لیے بڑے پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ان منصوبوں کومکمل کرنے کے لیے رواں مالی سال کے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے عید کے بعد ان منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار میونسپل ایڈمنسٹریشن فنڈز کا استعمال صوبائی حکومت نے ممبران کی ہدایت پر کرے گی جبکہ ماضی میں 2008-13ء تک اس حلقے میں قومی اسمبلی میں منتخب کردہ نمائندگان کا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز سے تھا اس لئے یہ منصوبہ ان ہی کو سپرد کئے گئے تھے کیونکہ اس حلقے میں اب کی بار قومی اسمبلی کے ممبران کا تعلق اپوزیشن جماعت تحریک انصاف عوامی مسلم لیگ سے ہے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے ممبر عارف عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پول ریگنگ کے لحاظ سے پہلے ہی مشہور ہے پہلی دفعہ نہیں ہورہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ہر بار انتخابات سے پہلے کام سرانجام دیتی آئی ہے دوسری دفعہ سابق ایم این اے شکیل اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی جماعت حکمران ہے وہ جس کو چاہیں فنڈز کا اجراء کریں یا سپرد کرے اس میں برائی کیا ہے اگر ہم لوگوں کے لیے کام نہیں کرینگے تو ہمارا حال بھی مستقبل میں ایسا ہی ہوگا جیسا پیپلز پارٹی کا ہوا ہے