چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی متعدد آبادیوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا

مسئلہ آئندہ دو روز میں حل کرلیا جائیگا ، کنٹونمنٹ بورڈ حکام

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) چکلالہ کنوٹنمنٹ بورڈ کی متعدد آبادیوں کے رہائشیوں کو گزشتہ دس روز سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ جس سے ماہ رمضان اور گرمیوں کے موسم میں ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹالہی موہری ، ڈیری حسن آباد ، اسلم شہید روڈ ، اکرم کالونی ، لالہ زار ، غوثیہ چوک ، کلمہ چوک اور غوثیہ کالونی کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ دس روز سے پانی کی بدترین قلت کا سامنا ہے اسی طرح مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں چکلال کنوٹنمنٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بشمول انجینئروں اور ڈائریکٹروں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد آبادیوں میں پانی کا مسئلہ موجود ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ خان پور ڈیم سے پانی کے اخراج کی عدم سپلائی کے باعث پیش آیا ہے اور شہری ادارہ خانپور ڈیم سے پانی کی عدم سپلائی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کام کررہا ہے جو کہ آئندہ دو روز میں مکمل ہوجائیگا

متعلقہ عنوان :