ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ(ن) کی باری بھی آنیوالی ہے‘محمد جمیل ملک

آئندہ عام انتخابات میں لوٹے اور لٹیرے چہروں پر نیا لیبل لاگر کرالیکشن لڑینگے،صدر پاکستان جمہوری اتحاد

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بن ر ہی ،رنر اپ سیاستدانوں کو نئی پارٹی کا جھانسہ دیکر پی ٹی آئی میں شامل کرایا جارہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوٴ ں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اسٹیبلشمنٹ کی دلچسپی کا واضح سگنل ہے،لگتا ہے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ(ن) کی باری بھی آنیوالی ہے، آئندہ عام انتخابات میں لوٹے اور لٹیرے چہروں پر نیا لیبل لاگر کرالیکشن لڑینگے، پی ٹی آئی میں بھی گندے انڈے جمع کئے جارہے ہیں اور قومی خزانہ لوٹنے والے ڈکیت ایک ایک کرکے اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ پلیٹ فارم پر متحد ہورہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوریت کیلئے مشکل ترین حالات سیاستدانوں کے اپنے کرتوتوں کے باعث پیدا ہوئے، اگر 2013کے عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کیا جاتاتو صورتحال یکسر مختلف ہوتی ،جمہوریت کے نام پرلوٹ مار اور اقربا پروری نے غریب طبقات کی زندگی اجیر ن کردی ہے اورہر طرف ناانصافی اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے،خاندانی اجارہ داری کو جمہوریت کا نام دینے پر برسراقتدار ٹولے کو ذرا سی بھی ندامت نہیں ،پوری ڈھٹائی کیساتھ میگا کرپشن کی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا شریفوں نے ترقی کے نام پر اپنی لوٹ مار سے پنجاب کا ہی بیڑا غرق کردیا ،آج اسکے اپنے لوگ ہی قیادت سے سخت نالاں نظر آرہے ہیں۔

`