رائے ونڈ، سرچ آپریشن کے دوران10مشتبہ افراد گرفتار‘ تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا اور عید تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی‘ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں رائے ونڈ کے علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے شروع ہرکر سحری تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے نتیجہ میں متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے میں سحری تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پورے علاقے کی ناکہ بندی کرنے کے علاوہ ریلوے سٹیشن کو بھی سیل کردیا گیا۔ سٹیشن پر موجود خام مال ہٹا کر بوگیوں کی تلاشی لی گئی۔سرچ آپریشن کے نتیجہ میں10مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ سکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا اور عید تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :