ایف سی اور حساس اداروں نے گوادر کے علاقے سیبم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) فرنٹےئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گوادر کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹےئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے گوادر کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد گوادر اور گردونواح میں حالیہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور حالیہ دھماکوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :