پنجگور ؛نامعلوم افراد کا ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر دستی بم حملہ،اہکار محفوظ رہے،ملزمان فرار

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر 2 دستی بم پھینکے جو قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے فورسز کی جوابی کاروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے غریب آباد میں واقع عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دو گرنیڈ فائر کئے گئے جو کیمپ کے قریب گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کی جوابی کاروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے تاہم گرنیڈ حملوں میں کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :