تربت میں نامعلوم افراد کا فرنٹےئر کور کی 2گاڑیوں کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ؛ گاڑیوں میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تربت کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فرنٹےئر کور کی 2گاڑیوں کے قافلے )پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نیتجے میں گاڑیوں میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹےئر کور کی 2گاڑیاں تربت سے میرانی ڈیم جارہی تھیں کہ گوکدان کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم سے گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم گاڑیوں میں سوار اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے دھماکے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔