پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، ایک آمر نے منتخب وزیراعظم کو پھانسی دیدی؛شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری

ہفتہ 4 جولائی 2015 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ایک آمر نے منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے الگ کیا اور پھانسی دے دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک آمر نے اپنے ذاتی ایجنڈے کی خاطر جہاد اور مہذب کو استعمال کیا اور اسی آمر کے دور میں مذہبی انتہا پسندی کا آغاز ہوا اور آج بھی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو تباہ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اس دن ایک بین الاقوامی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کو ایک آمر نے صرف اقتدار کی خاطر تختہ دار پر لٹکا دیا لیکن اس آمر نے اقتدار تو چھین لیا مگر بھٹو کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری قوتوں نے ہی ملک میں مجموعی طور پر 1973ء کے آئین کو بحال کیا ہے اور ملک کی سلامتی اور ترقی کا راز جمہوریت میں ہی ہے تمام اداروں کو جمہوریت کے ساتھ ہی کھڑے رہنا چاہیے