آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس ،سی آء یاے میں اینٹی موبائل فون کرائم سیل کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (CIA) میں اینٹی موبائل فون کرائم سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، سیل کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے جبکہ ڈی ایس پی رینک کا افسر سیل کا انچارج ہوگا۔ متذکرہ سیل اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے انسدادی اقدامات پر مشتمل پالیسی ترتیب دے گا اور شاہراہوں پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث ملزمان، گروہوں کے خلاف باقاعدہ معلومات اکٹھا کرکے گرفتاریوں کو یقینی بنائے گا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عبداللہ شیخ نی سی آئی اے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ سی آئی اے کرائم کریمنل ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ کرنے کے اقدامات کررہا ہے جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ سی ٹی ڈی اس سلسلے میں پہلے ہی کافی کام کرتے ہوئے کرائم اینڈ کریمنل ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکا ہے لہذا ڈی آئی جی سی آئی اے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر اللہ عباسی کی رہنمائی اور تعاون سے سی آئی اے کے کرائم اور کریمنل ڈیٹا کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی آئی اے نے اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں سی آئی اے کی منظم کارروائیوں کی بدولت مذکورہ جرائم میں ملوث عناصر ناصرف پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے ہیں بلکہ گرفتار بھی کئے گئے ہیں جبکہ سی آئی اے نے ایسے کام میں ملوث ملزمان، گروہون اور ان کے سرپرستوں کی فہرستیں بھی ترتیب دے دی ہیں اور جلد ہی بقیہ ماندہ ملزمان اور گروہوں کی بیخ کنی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی آر اینڈ ڈی مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر تعلیم جعفری، ڈی آئی جی سی آئی اے عبداللہ شیخ، تمام رینج اور زونل ڈی آئی جیز، اے آئی جی لاجسٹک فیصل بشیر میمن، اے آئی جی نعیم شیخ نے شرکت کی۔`

متعلقہ عنوان :