Live Updates

21،رمضان المبارک بروزجمعرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کیلئے اسٹیکرلازمی ہوگا؛ڈی آئی جی کراچی

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک ، کراچی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق 21،رمضان المبارک ۔1436ہجری بمطابق 9،جولائی 2015ء بروزجمعرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک جلوس نشرپارک سے روانہ ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا ۔ اس جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کیلئے اسٹیکرلازمی ہوگا ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ایمبولینس ،ٹاؤن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلوس میں شرکت کیلئے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ ( پاس /اسٹیکر) حاصل کرنے کیلئے دفتر DIGP، ٹریفک کراچی ( سیکیورٹی برانچ ) گارڈن ہیڈ کوارٹرز ، آغاخان سوئم روڈ ، کراچی سے 4تا7جولائی 2015ء تک درخواست جمع کرائیں اور 8جولائی 2015ء کو اسٹیکر حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

(گورنمنٹ ادارے دفتری لیٹر کے ساتھ جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کیلئے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات ، ڈرائیور کے لائسنس ، CNICاور 2عدد تصاویر کے ساتھ رجوع کریں )نیز اسکاؤٹس ، انجمنوں ، فلاحی ادارے ،سبیل نظر و نیاز گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کیلئے DIGP، ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ مندرجہ ذیل اصل دستاویزات اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک ہوں SRCاسکاؤٹس آفس ( کراچی اوپن ڈسٹرکٹ ) کے مرکزی دفترواقع نمائش (0213-5499955)میں 4تا7جولائی تک جمع کراکے رسید حاصل کریں ، اور 8جولائی کو اسٹیکردفتر DIGP، ٹریفک کراچی (سیکیورٹی برانچ ) گارڈن ہیڈ کوارٹرز ، آغاخان سوئم روڈ ، سے رسید دکھاکر حاصل کریں ۔

اسٹیکرحاصل کرنے کیلئے ذیل دستاویزات درخواست کے ساتھ ضرور فراہم کی جائیں ۔گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹوکاپی تصدیق شدہ ۔ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ ۔ بمعہ 2ڈرائیور کی تصاویر کے ساتھ ۔قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی تصدیق شدہ اورانجمن، ادارے یا سبیل کا لیٹر ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کے مطابق اسکاؤٹس ، انجمنوں ، فلاحی ادارے ، سبیل نظرو نیاز وغیرہ کے منتظمین اسٹیکر (PASS) حاصل کرنے کیلئے اپنا اصل شناختی کارڈ اسکی کاپی اور اسکاؤٹس آفس کی جاری کردہ رسید دکھائیں گے اصل رسید اور شناختی کارڈ کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS) حاصل کرسکیں گے ۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ٹاؤن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس وغیرہ کے منتظمین اسٹیکر(PASS)حاصل کرنے کیلئے اپنا اصل شناختی کارڈو کاپی ، ادارے کا شناختی کارڈ اور ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھائیں گے شناختی کارڈ کاپی و ادارے کے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرواکر اسٹیکر (PASS)حاصل کرنے کے مجاز ہونگے ۔ `

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :