ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانا ہوگی‘ پرویز ملک
جو لوگ آمدن ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے وہ قومی مجرم اور ایماندار ٹیکس دہندگان پر بہت بڑا بوجھ ہیں
ہفتہ 4 جولائی 2015 17:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رْکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانا ہوگی، جو لوگ آمدن ہونے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کررہے وہ قومی مجرم اور ایماندار ٹیکس دہندگان پر بہت بڑا بوجھ ہیں۔ تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ ملک کے معاشی مسائل کی ایک بہت بڑی وجہ ٹیکس چوری کا رحجان بھی ہے جس کا خمیازہ اْن ایماندار صنعتکاروں اور تاجروں کو بھگتنا پڑتا ہے جو ایمانداری سے ٹیکس ادا کرکے اپنی قومی ذمہ داری نبھارہے ہیں۔
پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح صرف 10.2فیصد ہے جبکہ آسٹریلیا میں یہ شرح 43.4فیصد، ڈنمارک میں 49فیصد، سویڈن میں 45.8فیصد، بھارت میں 17.7فیصد اور چین میں 17فیصد ہے۔(جاری ہے)
پرویز ملک نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ معقول آمدن رکھنے والا ہر شخص ٹیکس دے جس سے ملک کے معاشی مسائل حل ہونگے۔ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز ملک نے کہا کہ اس سے تمام نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی۔
یہ بات افسوسناک ہے کہ انتہائی قیمتی پراپرٹی اور گاڑیاں دینے والے لوگ بھی ٹیکس دینے سے گریز کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کم از کم ایک لاکھ نئے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جس سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم ہوگا۔ پرویز ملک نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد کسی بھی صورت میں تاجر برادری کو پریشان کرنا نہیں بلکہ موجودہ ٹیکس دہندگان کو پریشان کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے جس سے ملک ترقی کرے گا، خوشحالی آئے گی، توانائی کا بحران حل ہوگا، صنعت و تجارت ترقی کرے گی اور لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.