لاہور : رمضان میں کسی علاقہ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 17:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک کے کسی علاقہ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کررہے، لاہور میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنا رہی ہے، 2016 ء کے اختتام تک بجلی کے سسٹم کو درست کر لیں گے۔

(جاری ہے)

پھر پورے پاکستان میں کسی کو بھی کم وولٹیج کی شکایت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کا نظام درست کرنے کے لیے نقائص کو دور کرنےکا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹرانمیشن لائن کے نقائص کو بھی دور کر دیا جائے گا جس کے بعد عوام کو بجلی سے متعلق شکایات یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا.

متعلقہ عنوان :