نیپرا نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا ‘ نیپرا نے حکومت کے دباؤ پر درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں 1 روپے 20 پیسے یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

220 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 4 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 9 روپے 29 پیسے یونٹ ہوگئی ہے ۔ 350 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 10 پیسے جبکہ 660 میگاواٹ منصوبے میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے ۔ نیپرا کے مطابق 1099 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں ایک روپے گیارہ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :