کراچی، ملکی مسائل کاواحدحل نظام خلافت راشدہ ؓ کے نفاذمیں ہے ،علامہ تاج محمدحنفی

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ملکی مسائل کاواحدحل نظام خلافت راشدہ ؓ کے نفاذمیں ہے اصحاب محمدﷺ واہل بیت ؓ کی زندگی ہرمسلمان کیلئے مشعل راہ ہے خوشحال پاکستان کیلئے خلافت راشدہ ؓ کے دورکوآئیڈیل منناپڑیگاموجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ان خیالات کااظہاراہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی نے کورنگی ٹاون میں یوم وفات حضرت عائشہ صدیقہ ؓ اور یوم شہادت سیدناعلی المرتضیٰ ؓ کے سلسلہ میں ہونے والے عشرہ ماں بیٹاسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ تاج محمدحنفی نے کہاکہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ حضور اکرم ﷺ کی زوجہ اور سیدنا ابوبکرصدیق ؓ کی صاحبزادی تھیں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہنچائیں بڑے بڑے صحابہ کرامؓ ماں عائشہ صدیقہ ؓ سے بڑے بڑے علمی مسائل معلوم کیا کرتے تھے حضور اکرم ﷺ نے اپنا آخری وقت حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے گھر پر گزارا آج بھی روضہ رسول ﷺ ماں عائشہ ؓ کا گھرہیے کہاکہ،انہوں نے مذیدکہاکہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ نے خواتین میں سب سے زیادہ روایات امت تک پہچائیں ۔

(جاری ہے)

صحابہ کرام ؓ و اہلبیت اطہار ؓ پر تنقید کرنے والا اسلام کیساتھ ساتھ ملک و ملت کا بھی دشمن ہے ،صحابہ کرام ؓ بالخصوص خلفاء راشدین ؓ کی زندگیاں ہر طبقے کیلئے مشعل راہ ہے ۔ ہمارا دہشت گردی و قتل غارت گری سے کوئی تعلق نہیں اسلام دشمن عناصر کو آئینی شکست دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :