ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء )ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کے روز نامعلوم افراد نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ نصب کی ہوئی تھی کہ کہ ایک شخص کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس سے زور دار دھماکہ ہواجس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاتاہم فوری طورپر اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ۔