اسلام آباد : امریکہ کی یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا امریکی صدر بارک اوبامہ کو خط

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 17:19

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ کی یوم آزادی کے موقع پر امریکی صدر باراک اوبامہ کو خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی صدر اور امریکی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان دونوں ممالک ہی جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں. پاکستان امریکا سے دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر یقین رکھتا ہے جبکہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم ہیں.