Live Updates

وزیراعلی شہباز شریف کا ساہیوال میں پراسرار بیماری سے 3بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں پراسرار بیماری سے 3بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی سیکرٹری صحت کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پر اسرار بیماری سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کی ا رواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :