سابق صدر آصف علی زرداری کا مشہور مصنف اور دانشور عبداﷲ حسین کی وفات پراظہار تعزیت

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے مشہور مصنف اور دانشور عبداﷲ حسین کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ عبداﷲ حسین کا انتقال ہفتہ کی صبح لاہور میں ہوا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں عبداﷲ حسین کی وفات پر سخت صدمہ اور دکھ پہنچا ہے جو ایک منفرد ناول نگار اور ادب کی ایک قدآور شخصیت تھے۔

(جاری ہے)

عبداﷲ حسین کا ناول اداس نسلیں اردو ادب کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے اور ان کی تحریروں نے اردو ادب کو منور کیا ہے۔ ان کی کتابوں کے ترجمے دنیا کی متعدد زبانوں میں ہوئے اور کئی ممالک کی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ وہ بلند پایہ دانشور تھے اور عوام سے ان کا رشتہ مثالی تھا۔ انہیں دنیا بھر کے ادبی حلقوں اور خاص طور پر پاکستان کے ادبی حلقوں میں طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔ سابق صدر نے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اور خاندان اور دوستوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :