وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ستوکتلہ میں 8 سالہ بچے اور بہنوں کی گرفتاری و تشدد کرنے کی خبر کا نوٹس

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ستو کتلہ میں 8 سالہ بچے اور اس کی بہنوں کو چوری کے الزام میں گرفتار کرنے اور ان پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور اس ضمن میں ذمہ داروں کاتعین کیا جائے۔