دہشت گردوں کیخلاف کامیاب ضرب عضب آپریشن کے بعد خطے میں امن بحال ہوا،سردارمہتاب احمدخان
آپریشن کے بعد متاثرین کی باعزت واپسی ،بحالی شروع ہوچکی خیبرایجنسی ،شمالی وزیرستان کے 40 ہزار خاندان واپس جاچکے ہیں ،اگست کے وسط تک خیبرایجنسی کے متاثرین کی مکمل واپسی متوقع ہے،گورنرخیبرپختونخوا کی امریکی سفیرمسٹررچرڈ اولسن سے گفتگو
ہفتہ 4 جولائی 2015 17:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ضرب عضب آپریشن کے بعد خطے میں امن بحال ہواہے اورکامیاب آپریشن کے بعد متاثرین کی باعزت واپسی اور بحالی شروع ہوچکی ہے ۔جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی باعزت واپسی اور بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکاہے جبکہ خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان کے 40 ہزار خاندان واپس جاچکے ہیں اور اگست کے وسط تک خیبرایجنسی کے متاثرین کی مکمل واپسی متوقع ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ علاقے میں امن واستحکام کیلئے سول انتظامیہ بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متعین امریکی سفیرمسٹررچرڈ اولسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔(جاری ہے)
پشاور میں امریکی قونصل جنرل جان ایف ڈینی لویزبھی اس موقع پر موجودتھے۔معززسفیر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے متاثرین کی بحالی اور بنیادی ضروریات کی سہولیات کی فراہمی کیلئے امریکی حکومت کے تعاون کاشکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں امریکی تعاون کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں جسے ہمیشہ یادرکھاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ متاثرین پاکستان کے بہترمستقبل کیلئے جن مسائل ومشکلات کا سامنا کیاقوم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ملاقات کے دوران گورنرنے امریکی سفیر کو فاٹا میں عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور علاقے میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے انتظامی وسیاسی اصلاحات پرپیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان تمام تر اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور حکومت فاٹا کے عوام کی رائے کے مطابق پیش رفت کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹامیں سمال انڈسٹریزنے دوبارہ کام شروع کردیا ہے جس سے علاقے میں معاشی واقتصادی ترقی میں بہتری آئیگی۔ گورنرنے کہاکہ علاقے میں معدنی ذخائر کوترقی دیکر رزوگارکے مواقع پیدا کرنے کے وسیع امکانات پائے جاتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس شعبے میں صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے بھی خاطرخواہ امکانات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلا ف آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کی واپسی اور بحالی شروع ہوچکی ہے اور جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکاہے جبکہ خیبرایجنسی کے متاثرین کی واپسی اگست کے وسط تک مکمل ہوجائیگی۔گورنر نے سفیر کو فاٹامیں اصلاحات کیلئے فاٹاریفامز کمیشن کے کوششوں اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر تعلیم کے فروغ اورمواصلات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے فاٹا میں امریکہ کی امداد سے جاری منصوبوں پرعملدرآمدکی رفتار کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.