وزیراعلیٰ شہباز شریف کا سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا دورہ ، ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی
وزیراعلیٰ پنجاب فرداً فرداً زخمی فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کیلئے دعا پاک ا فواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تاریخی خدمات انجام دے رہی ہیں اور پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے، ٹرین حادثے پر ہرآنکھ اشکبار ہے ریسکیو آپریشن سول انتظامیہ اور آرمی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکا‘وزیراعلیٰ کو کورہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں حادثہ پر بریفنگ
ہفتہ 4 جولائی 2015 17:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ میں زیرعلاج گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ فرداً فرداً زخمی فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جلد شفایاب کرے گا اور پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹرین حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثے پر ہرآنکھ اشکبار ہے ۔ گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ پر دلی افسوس اور رنج ہوا ہے۔ کمانڈنٹ سی ایم ایچ گوجرانوالہ بریگیڈیئر ڈاکٹر اعزاز نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو زخمیوں کے علاج معالجے اور انہیں دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.