لاہور : موجودہ حکومت فوج کو مفلوج کرنا چاہتی ہے، 6 ماہ قبل قومی ایکشن پلان کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن تاحال عملدر آمد نہیں کیا گیا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 17:13

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل قومی ایکشن پلان کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن حکومت نے اب تک قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عدالتی ریمارکس بھی ہیں کہ ایکشن پلان پر مذاق نہ کیا جائے. طاہر القادری کا کہنا تھا کہ21 ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کو مفلوج کر دی گئی ہیں، موجودہ حکومت فوج کو تنہا کردینا چاہتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اب تک کسی مسلح تنظیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی، وفاقی اور پنجاب حکومت میں دہشت گردوں کے بے پناہ ہمدرد موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی تنظیمی کالعدم ہیں ان کا اعلان مشرف کے دور میں ہی کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملک میں قومی ایکشن پلان اس وقت آؤٹ آف ایکشن ہے اور حکومت اس پر عملدر آمد نہیں ہونے دے رہی. سر براہ عوامی تحریک کا کہمنا تھا کہ دہشتگردوں مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات نہیں کیے جا رہے، ملک میں جان لیوا لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پنجاب حکومت اراکین اسمبلی کو فنڈز کے نام پر رشوت دے رہی ہے لیکن ہم پنجاب حکومت کے جا رحانہ دہشت گردانہ روش کو مسترد کرتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی آواز کو بلند اور کوششیں کرتے رہیں گے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فنڈنگ پر چلنے والی جماعت پر پابندی عائد کی جائے. اور اس معاملے پر جانبداری سے بالاتر ہو کر فیصلہ کیا جائے.