چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کا افسر عاطف احمد 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 4 جولائی 2015 17:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) چائنہ کٹنگ ‘پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور حاصل شدہ رقم ایم کیو ایم لندن سیکر ٹریٹ بھجوانے میں ملوث کے ڈی اے کے گریڈ 18 کے افسر عاطف احمد کوانسداد دہشتگردی عدالت نے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز حکام کے حوالہ کر دیا۔ملزم نے دوران سماعت پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والی 17 ارب روپے کی رقم ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ بھجوانے کا اعتراف کر لیا ،ملزم نے بتایا کہ اس نے رقم ایم کیو ایم رہنماء محمد انور کے بھائی چنوں ماموں کے ذریعہ لندن بھجوائی دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چائینہ کٹنگ کے ذریعہ کراچی سے اربوں روپے کما چکا ہے اور یہ رقم ایم کیو ایم رہنماء محمد انور کے بھائی چنوں ماموں کے ذریعہ لندن بھجوائی جاتی تھی اب تک ملزم 17 ارب روپے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ بھجوا چکا ہے ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے رینجرز وکیل نے بتایا کہ ملزم بہت بڑے پیمانے پر کرپشن اور غیر قانونی الاٹمنٹس میں ملوث ہے ملزم سے کئی اہم نام اور کئی اہم انکشافات متوقع ہیں اس لیے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے رینجرز حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالہ کر دیا ملزم کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی دوسری جانب ملزم کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :