حکومتی دباؤ : نیپرا نے تھرمل بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 4 جولائی 2015 17:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) حکومتی دباؤ پر نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں اضافہ کر دیا ۔کول پاور پلانٹس سے پیداوار شروع نہیں ہوئی لیکن ٹیرف میں اضافہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کے ٹیرف میں 1 روپے 20 پیسے یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے ۔220 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 4 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 9 روپے 29 پیسے یونٹ ہوگئی ہے ۔ 350 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپے 10 پیسے جبکہ 660 میگاواٹ منصوبے میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے ۔ نیپرا کے مطابق 1099 میگاواٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں ایک روپے گیارہ پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :