ذوالفقار مرزا کوحاضری سے استثناء کی درخواست منظور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 4 جولائی 2015 17:10

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسروں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے اور سماعت27 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف 4مقدمات میں تفتیشی افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے گئے جبکہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں درج ہونیوالے چار مقدمات میں تفتیشی افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔ تفتیشی افسران ڈی ایس پی احمد قریشی، انسپکٹر ذوالقرنین، انسپکٹر ساجد اور انسپکٹر اکرم کو پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :