سابق صدرپرویز مشرف کی انتخابی نا اہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور‘سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 4 جولائی 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سابق صدرپرویز مشرف کی عام انتخابی نا اہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ سماعت کرے گا،سابق صدر نے اپنی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس کو سماعت کیلئے فکس کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ہفتے منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں بینچ پرویز مشرف کی نا اہلی کیخلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :