وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے ناروے جائیں گے‘تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرینگے

ہفتہ 4 جولائی 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف آئندہ ہفتے ناروے جائیں گے وہ یہ دورہ ناروے کے وزیراعظم ارنا سولبرگ کی دعوت پر کررہے ہیں ۔منگل کو اوسلو میں ترقی کیلئے تعلیم کے موضوع پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک عشرے سے زیادہ عرصے میں کسی بھی پاکستانی رہنما کا یہ ناروے کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم تعلیمی کانفرنس سے خطاب او ر کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اپنے ناروے کے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے وہ ناروے کے ولی عہد ہاکون منگوسسے بھی ملیں گے ،دورہ سے وزیراعظم کو ناروے کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ امور سمیت عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :