ایم کیو ایم کے پیچھے را ، ایم آئی 6ہو سکتی ہے :اطہر عباس

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:58

ایم کیو ایم کے پیچھے را ، ایم آئی 6ہو سکتی ہے :اطہر عباس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی2015ء)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اطہر عباس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پیچھے را ، ایم آئی 6ہو سکتی ہے ،پاکستان میںجہاں کمزور ی پائی جائے گی بھارت امداد کرے گا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربرا ہ اے ایس دولت کے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں پاک فوج کے سابق ترجمان اطہر عباس نے کہاکہ کسی کی پشت پناہی کے بغیر ملک میں بڑی کارروائی نہیں ہو سکتی ،پاکستان میںجہاں کمزور ی پائی جائے گی بھارت امداد کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ”را“ کشمیر کے حوالے سے خاصی حد تک ملوث ہے ،ایم کیو ایم کے پیچھے را ، ایم آئی 6ہو سکتی ہے ،خفیہ اداروں کے سربراہان کو تمام چیزوں کا علم ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے ایک بھارتی نیوز ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی دہلی سے باہرلوگوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے ، پیسوں کا استعمال ہر جگہ ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا ”را“نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو فنڈنگ کی انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں میں کوئی رائے نہیں دے سکتا ،اُنہیں راچھوڑے گیارہ سال ہوگئے، ایم آئی 6بتا سکتی ہے ، الطاف حسین برطانیہ میں اسی کے مہمان ہیں ۔