کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنان فہد اور عرفان کو 90روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دے دیا

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنان فہد اور عرفان کو 90روز کے لیے رینجرزکی تحویل میں دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی ایریا سے گرفتار کیے گئے متحدہ کے دو کارکنان فہد اور عرفان کو سخت سکیورٹی میں ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کو تفتیش کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :