کراچی : دہشت گردوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے، آپریشن کی آڑ میں متحدہ کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماوں کی خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 16:54

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے. ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کے کے ایف کے رضا کاروں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے، یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے نہیں ہو رہا، بلکہ ہم پر ظلم و ستم ہو رہا ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر پہلے ہی سے غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے ہم اپنے دفاتر میں سیاسی پروگرامز منعقد نہیں کر سکتے، کراچی میں آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو مفلوج کیا جا رہا ہے، اورگرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان سے دل سوز سلوک کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خدمت خلق یا متحدہ جبری فطرہ نہیں لے رہی۔

(جاری ہے)

کراچی میں دہشت گردوں کو کُھلا چھوڑ کر ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر ظلم اور نا انصافی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کا رد عمل نہ آنا ان کی بے حسی کا عکاس ہے. تاہم یاد رہے کہ کراچی کا امن ہی پاکستان کے امن و امان کی ضمانت ہے.

متعلقہ عنوان :