Live Updates

شہرام خان ترکئی کی عمران خان کے بھانجے پر پنجاب پولیس کے تشدد کی مذمت

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:49

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سینئر صو با ئی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھا نجے پر پنجاب پو لیس کی طرف سے تشدد کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب پو لیس مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے کو ئی پو چھنے والا نہیں پو لیس عوام کی حفا ظت کی بجا ئے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنار ہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آئے روز عوام پر تشدد کے واقعات بڑ ھتے جا رہے ہے مگر پنجاب گو رنمنٹ پو لیس کی بہتری کی بجا ئے پو لیس کو سیا سی انتقام کے لیے استعمال کر رہی ہے جس سے افسوس ناک واقعات میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے بے گناہ شہریوں پر بے جا تشد د کی کو ئی بھی قا نون اجازت نہیں دیتی انھوں نے کہا کہ میں عمران خان کے بھا نجے پر تشد د کی بھر پور مذمت کر تا ہوں اور اس میں ملو ث افراد کو قرار واقعی سزا ہو نی چا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :