Live Updates

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، مولانا لطف الرحمن

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:48

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) خیبر پختونخواہ میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف لرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبہ کی تاریخ میں ناکام ترین حکومت ہے، کرپشن کے خاتمہ کا دعویٰ کرنے والے کسی ایک محکمہ کو تو مثال کے طور پر پیش کردیں کہ جس میں کرپشن کاخاتمہ کیا گیا ہے، جماعتی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی نہیں کی گئی تو پھر ری پول کی کیا ضرورت تھی اور لوگوں کو عدالتوں کے دھکے کیوں کھا رہے ہیں، ملک کی تاریخ میں بدترین انتخابی دھاندلی تحریک انصاف نے خیبر ختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی صوبہ میں ترقیاتی فنڈز حکومت کی نااہلی کے باعث جون گذرنے کے بعد لیپس ہو چکے ھے اور اس سال بھی صوبہ کے ترقیاتی فنڈز میں سے ستر فیصد فنڈز لیپس ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ غیر ملکی این جی اووز کی جانب سے جو فنڈز صوبہ کو فراہم کئے گئے تھے ان میں سے بھی نااہل صوبائی حکومت صرف چالیس فیصد فنڈز خرچ کر سکی ، جو صوبائی حکومت ترقیاتی فنڈز صحیح خرچ نہ کرسکے وہ کس طرح کرپشن کے خاتمہ کے دعوے کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ڈیرہ اسما عیل خان میں واپڈا کی مد میں درجنوں ٹرانسفارمر نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ مذید نئے ٹرانسفارمر بھی آرہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات