سینیٹر سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ،لیاقت بلوچ قائمقام امیر جماعت مقرر

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے ۔ امید ہے سراج الحق دو ہفتے کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔