وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زاہد حامد کی رہائشگاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون زاہد حامد کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی اہلیہ شہناز زاہد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی کینٹ آمد کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف معمول کے مطابق ہفتہ وار دورے پر لاہور پہنچے اور اس سلسلہ میں اولڈ ائیر پورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :