باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ارد گرد آٹھ واچ ٹاؤر لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ارد گرد آٹھ واچ ٹاؤر لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی مزید سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے ائیر پورٹ کے یونیورسٹی روڈ کے حدود کی سائیڈ پر خصوصی سسٹم نصب کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو راکٹ حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث ائیر پورٹ پر ہونے والے حملے ناکام کر دیئے جائینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی حدود میں خیبر پختونخوا پولیس نے آٹھ واچ ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ائیر پورٹ کی سیکورٹی مزید بہتر ہو جائیگی ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے یونیورسٹی روڈ کی سائیڈ پر بھی خصوصی ٹاورز لگا دیئے گئے ہیں