سرکاری دفاتر میں پابندی کے باوجود ائیر کنڈیشن کے استعمال میں اضافہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سرکاری دفاتر میں پابندی کے باوجود ائیر کنڈیشن کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ شدید گرمی اور روزے کے باعث چھٹی کے بعد ملازمین دفاتر میں غیر قانونی طور پر ائیر کنڈیشن استعما ل کر رہے ہیں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کے باعث بیشتر افسران اور ملازمین قبل از وقت چھٹی کر لیتے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے ملازمین شام چھ بجے تک ائیر کنڈیشن چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دفاتر میں چھٹی کے بعد غیر قانونی طورپر دفاتر میں سو جاتے ہیں اور شام چھ بجے کے بعد چھٹی کر لیتے ہیں ۔ رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے تاہم ملازمین دفاتر میں غیر قانونی طور پر شام چھ بجے تک ائیر کنڈیشن چلا رہے ہیں اور دفاتر میں سو جاتے ہیں ۔ سول سیکرٹریٹ ، پشاور پولیس لائن اور اس سے ملحقہ دیگر دفاتر میں غیر قانونی ائیر کنڈیشن استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے ۔