پاکستانی کرنسی کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:39

پاکستانی کرنسی کی قدر میں کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستانی کرنسی روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں چار پیسے اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ انہتر پیسے کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں ایک روپیہ دو پیسے کمی ہوئی۔ برطانوی پاوٴنڈ ایک روپیہ اکتیس پیسے سوئس فرانک ایک روپیہ پانچ پیسے اور کینیڈین ڈالر ایک روپیہ انتالیس پیسے سستا ہوا۔