ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر منگل کو صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:34

واشنگٹن ۔ 04 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر نگوئین پھو ترونگ منگل کو وائٹ ہاوٴس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔وائٹ ہاوٴس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر براک اوباما امریکہ ویتنام جامع پارٹنر شپ کے مزید استحکام کے لئے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، نگوئین پھوترونگ کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر ترونگ کے ساتھ صدر اوباما کی ملاقات میں ٹریڈ پیسفک پارنٹر شپ (ٹی پی پی)، انسانی حقوق اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مسٹر ترونگ ویتنام کے پہلے کمیونسٹ لیڈر ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے 40 برس بعد، وائٹ ہاوٴس کا دورہ کر رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان 20 برس قبل تعلقات معمول پر آگئے تھے اور گزشتہ برسوں میں علاقائی تناوٴ میں چین کی مداخلت کے بعد یہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔