نارنگ منڈی ،سیم نالہ میں ڈوب کر18سالہ نوجوان جاں بحق

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:49

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)نواحی گاؤں بھٹے وڈھ کے قریب سیم نالہ میں ڈوب کر18سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔بتایاجاتاہے کہ محنت کش محمدفیاض بھٹی کڑھائی والے سکنہ بھٹے وڈھ کانوجوان بیٹاشدت کی گرمی کے باعث سیم نالے میں نہارہاتھاکہ اچانک گہرے پانی میں چلاگیااورکئی گھٹنے بعداس کی نعش مل گئی ۔

(جاری ہے)

میت گھر پہنچنے پر والدین پرغشی کے دورے ۔واضح رہے کہ جہاں گرمی کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بچے بوڑھے عورتیں راجباہوں نہروں میں نہلاتے ہیں اورضلعی حکومت کی پابندی کے باوجودغیرقانونی نہانے کا سلسلہ جاری ہے شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔