کراچی،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں

ہفتہ 4 جولائی 2015 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) قانون نافذکرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈکارروائیاں،سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت50سے زائدافرادکوگرفتارکرلیاجبکہ گارڈن شو مارکیٹ سے گرفتارملزم کی نشاندھی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کارروائیوں کے دوران 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ملزم کی نشان دہی پر گارڈن شو مارکیٹ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔کراچی کے علاقے ملیرجناح اسکوائر کے قریب واقع مدرسے پر رینجرزنے کاروائی کرکے 4 افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز نے ملیر جناح سکوائر کے قریب چھاپہ مارا ۔

اس دوران سیاسی جماعت کے چار کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر پولیس نے سچل کے علاقے بھکر ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 45افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہیں ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے ملزم علیم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور بال بم برآمد کرلیا گیا ہے۔

مومن آباد کے علاقے میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، جبکہ ملزم کے 2ساتھی 2کلو گرام چرس اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب گارڈن شو مارکیٹ میں رینجرز نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ چھاپہ گلستان شمیم سے گرفتار کیے گئے سیاسی جماعت کے عہدیدار کی نشان دہی پر مارا گیا ۔ کراچی کے علاقے ملیر جناح اسکوائر کے قریب رینجرز نے مسجد پر چھاپا مارکر پیش امام ریحان چشتی سمیت 4 افراد کوحراست میں لے لیا، جس کے بعد علاقہ مکین اور اہلخانہ سراپا احتجاج رہے۔

رینجرز اور علاقہ مکینوں کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری رینجرزحکام سے بات ہوئی ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ قانونی کاروائی کے بعد پیش امام کو رہا کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :